غزل 8 اشعار

صبح خود بتائے گی تیرگی کہاں جائے

Subah khud bataye gi teergi kahan jaye

صبح خود بتائے گی تیرگی کہاں جائےیہ چراغ کی جھوٹی روشنی کہاں جائے

جو نشیب آئے گا راستہ دکھائے گاموڑ خود بتائے گا آدمی کہاں جائے

بڑھ کے دو قدم تو ہی اس کی پیٹھ ہلکی کریہ تھکا مسافر اے رہزنی کہاں جائے

ہاو ہو کی دنیا میں ماوتو کی دنیا میںرنگ و بو کی دنیا میں سادگی کہاں جائے

بے تعلقی مسلک ہو چکا ہے دنیا کادوستی کہاں جائے دشمنی کہاں جائے

اب تو دھوپ آ پہنچی جھاڑیوں کے اندر بھیاب پناہ لینے کو تیرگی کہاں جائے

کارواں نے چولہوں میں جھونک دی گھنی شاخیںاب کہیں نہیں سایہ خستگی کہاں جائے

زخم دل تو کیا دو گے داغ سجدہ ہی دے دواب تمہاری چوکھٹ سے مظہریؔ کہاں جائے

— جمیل مظہری

فرہنگ

تیرگی — اندھیرا، تاریکی
رہزنی — لوٹ مار، راستے میں لوٹنا
خستگی — ٹوٹ پھوٹ، تھکن اور بدحالی

تشریح

اس غزل میں شاعر زندگی کی بے یقینی اور دنیا کی بے مہری کو بیان کرتا ہے۔ مرکزی خیال یہ ہے کہ اندھیرا اور روشنی، دوستی اور دشمنی، سب اپنی جگہ کھو چکے ہیں اور انسان کے لیے کوئی پناہ باقی نہیں رہی۔ لہجہ شکوہ آمیز اور تھکا ہوا ہے۔ مثلاً "یہ چراغ کی جھوٹی روشنی کہاں جائے" کے مصرعے میں شاعر بتاتا ہے کہ بظاہر روشنی دینے والی چیز بھی حقیقی سہارا نہیں، اور آخری شعر میں محبوب یا خدا کی چوکھٹ سے بھی امید کے باقی نہ رہنے کا احساس جھلکتا ہے۔