غزل 6 اشعار

بلاؤ اس کو زباں داں جو مظہریؔ کا ہو

Bulao is ko zaban dan jo Mazhari ka ho

بلاؤ اس کو زباں داں جو مظہریؔ کا ہومگر ہے شرط کہ اکیسویں صدی کا ہو

یقیں وہی ہے جو آغوش تیرگی میں ملےسواد وہم میں ہم سایہ روشنی کا ہو

بتوں کو توڑ کے ایسا خدا بنانا کیابتوں کی طرح جو ہم شکل آدمی کا ہو

مرا غرور نہ کیوں ہو سرور سے خالیجب اس کے بھیس میں اک چور کم تری کا ہو

بہت بجا ہے یہ مذہب کی موت پر ماتممگر کوئی تو عزا دار شاعری کا ہو

ہے وقت وہ کہ مسلم ہو آذری اس کیصنم کدوں میں صنم ذہن مظہریؔ کا ہو

— جمیل مظہری

فرہنگ

آغوش تیرگی — اندھیرے کی گود
سواد وہم — وہم کی سیاہی
عزا دار — سوگ منانے والا

تشریح

اس غزل میں شاعر ایک ایسے زباں داں کی خواہش کرتا ہے جو اکیسویں صدی کے مزاج کا آئینہ دار ہو۔ کلام کا مرکزی خیال یقین، وہم اور روشنی کے تضاد کے گرد گھومتا ہے، اور مذہب و شاعری کے زوال پر ایک دکھ بھرا طنزیہ لہجہ نمایاں ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ بت توڑ کر ایسا خدا بنانا بے سود ہے جو خود بتوں کی طرح انسان کی شکل کا ہو۔ آخری شعر میں جرأت اور روایت شکنی کا رنگ جھلکتا ہے، جہاں شاعر اپنے ذہن کو صنم کدوں میں بھی مسلم ماننے کی بات کرتا ہے۔