غزل 7 اشعار

پردہ حائل جو تھا کہاں ہے اب

Parda hail jo tha kahan hai ab

پردہ حائل جو تھا کہاں ہے ابتیرا جلوہ ہی درمیاں ہے اب

شمع کہتی رہی جسے شب بھرخاتمے پر وہ داستاں ہے اب

میری نظروں کی اک تھکن کے سوااور کیا چیز آسماں ہے اب

صبر کا میرے امتحاں تو ہواتیری رحمت کا امتحاں ہے اب

تو بھی میری طرح نہ ہو ناکامفکر یہ رب دو جہاں ہے اب

کامیابی کے گر بتانے لگیعشق پر عقل مہرباں ہے اب

مظہریؔ پیش کارواں تھا کبھیمظہریؔ گرد کارواں ہے اب

— جمیل مظہری

فرہنگ

گردِ کارواں — قافلے کے پیچھے اڑنے والی گرد، پیچھے رہ جانے والا شخص
پیش کارواں — قافلے کا رہنما، آگے چلنے والا

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کے جلوے اور عشق کے بدلتے ہوئے حالات کو بیان کرتا ہے۔ پردہ اب درمیان سے اٹھ چکا ہے اور محبوب کا جلوہ ہی سامنے ہے، جبکہ شمع کی کہی ہوئی داستان اب ختم ہونے کو ہے۔ شاعر کا لہجہ حسرت اور دل شکستگی کا ہے، جیسا کہ مقطع میں جھلکتا ہے کہ جو کبھی قافلے کا رہنما تھا اب اس کی حیثیت گردِ کارواں کی رہ گئی ہے۔ ایک شعر میں عشق پر عقل کی مہربانی کا ذکر بھی ہے، جو عشق کی بے خودی کے مقابل عقل کی عملی روش کو نمایاں کرتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں