غزل 7 اشعار

اک انفعال کو طاقت سمجھ رہے ہو تم

Ek infaal ko taqat samajh rahe ho tum

اک انفعال کو طاقت سمجھ رہے ہو تمسوال یہ ہے کہ کس طرح سوچتے ہو تم

بہار آگ نہ دے گی تمہارے چولہوں کویہ اور بات کہ اس سے بہل گئے ہو تم

دیار وہم و گماں میں نہ اب حرم ہے نہ دیراجڑ چکی ہے وہ بستی جدھر چلے ہو تم

دیا نہ عشق نے جب کچھ تو عقل کیا دے گیاب اس سے مانگتے ہو چین باؤلے ہو تم

جبین شوق کو اپنی کہاں جھکانا تھاکہاں جھکی ہے ضرورت کہاں جھکے ہو تم

پسند آئے گی کیوں اپنے دیس کی کوئی چیزبدیسیوں کے نوالے پہ جی رہے ہو تم

نہ مل سکا جسے ایندھن جلے گی آگ وہ کیادل جمیلؔ کو ناحق کریدتے ہو تم

— جمیل مظہری

فرہنگ

انفعال — اثر قبول کرنا، بے عملی اور متاثر ہونے کی کیفیت
دیار وہم و گماں — وہم و گمان کی سرزمین، خیالی دنیا
جبین شوق — شوق کی پیشانی، شدتِ طلب کا مظہر

تشریح

اس غزل میں شاعر مخاطب کو اس کے فکری انفعال اور بے عملی پر متنبہ کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ جسے تم طاقت سمجھ رہے ہو وہ دراصل کمزوری ہے، اور تمہارے طرزِ فکر پر سوال اٹھاتا ہے۔ شاعر کا لہجہ طنزیہ اور ملامتی ہے، جو مخاطب کو بیدار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ جب عشق نے کچھ نہ دیا تو عقل سے کیا توقع، یعنی جذبے اور شعور دونوں سے بے نیازی پر طنز ہے۔ آخری شعر میں شاعر اپنی ذات کو بھی اسی کیفیت میں شامل کرتا ہے۔