غزل 6 اشعار

تعلقات تو مفروضے زندگی کے ہیں

Taaluqat to mafroozae zindagi ke hain

تعلقات تو مفروضے زندگی کے ہیںیہاں نہ کوئی ہے اپنا نہ ہم کسی کے ہیں

نہ عشق ہی کے اثر ہیں نہ دشمنی کے ہیںکہ سارے زخم مرے دل پہ دوستی کے ہیں

چراغ اگرچہ نمائندے روشنی کے ہیںمگر یہ ہے کہ یہ آثار تیرگی کے ہیں

تمہاری تیز روی دے گی کیا سوائے غبارکہ نقش پا بھی نتیجے سبک روی کے ہیں

شکوک کیا ہیں مرے دوست آگہی کا بلوغیقین کیا ہے گھروندے کچھ آگہی کے ہیں

جمیلؔ اپنا سخن ان پہ رائیگاں نہ کرویہ مولوی کی سنیں گے یہ مولوی کے ہیں

— جمیل مظہری

فرہنگ

مفروضے — فرض کی ہوئی باتیں، مفروضات
تیرگی — اندھیرا، تاریکی
سبک روی — ہلکی چال، آسانی سے چلنا

تشریح

اس غزل میں شاعر زندگی کے رشتوں اور تعلقات کی بے ثباتی پر غور کرتا ہے، اور کہتا ہے کہ یہاں کوئی کسی کا حقیقی اپنا نہیں۔ دوستی کے زخم سب سے گہرے محسوس ہوتے ہیں۔ شاعر روشنی اور تیرگی، تیز روی اور سبک روی جیسے علامتی پہلوؤں سے بات کرتا ہے، اور آخری شعر میں مخاطب کو سمجھاتا ہے کہ اپنا سخن ایسے لوگوں پر ضائع نہ کرو جو محض دوسروں کی سنتے ہیں۔ لہجہ فکری، تلخ اور طنزیہ ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں