نظم 29 اشعار

فسانۂ آدم

Fasaana-e-Aadam

میں تھا ضمیر مشیت میں ایک عزم جلیلہنوز شوق کی کروٹ بھی لی نہ تھی میں نے

کہ دفعتاً متحرک ہوئے لب تخلیقپکڑ لی صورت ظاہر وجود کی میں نے

وہ صبح عالم حیرت وہ جلوہ زار بہشتہوا چمن کی لگی آنکھ کھول دی میں نے

وہ تربیت گاہ ذوق نظر، وہ وادئ نورجہاں سے پائی محبت کی روشنی میں نے

وہ عنفوان تمنا وہ ابتدائے جنوںوہ اک خلش جسے سمجھا تھا زندگی میں نے

کیا سرور نے اک عالم دگر پیداچرا کے پی جو مۓ سرکش خودی میں نے

خودی کے نشے میں اللہ رے بے خودی میریبدن سے چادر عصمت بھی پھینک دی میں نے

ہوا حدود نظر سے نکل کے آوارہہوائے شوق میں جنت بھی چھوڑ دی میں نے

فرشتے رہ گئے حیرت سے دیکھتے مجھ کونہ کی قبول مشیت کی رہبری میں نے

دلیل راہ بنی اپنی گرمئ پروازکہ طاقت پر جبریل چھین لی میں نے

بڑھیں ستاروں کی دنیائیں میرے لینے کواتر کے عرش سے نیچے نظر جو کی میں نے

مگر زمیں کی کشش نے سوئے زمیں کھینچاکیا پسند یہ زندان عنصری میں نے

جگہ ملی جو تڑپنے کی بے قراری کوتو پھر حدود میں وسعت کی داد دی میں نے

ہوا تلاطم ہستی بہ عالم ذراتچھڑک دی خاک بیاباں پہ زندگی میں نے

نمو کے جوش سے سودائے رنگ و بو نکلازمیں کے دل کی تمنا نکال دی میں نے

ہوئیں جہان عمل میں شریعتیں پیداخدا کے نام پہ برپا جو کی خودی میں نے

کبھی جلائی اندھیرے میں شمع علم و عملکبھی بجھا دی ہدایت کی روشنی میں نے

کبھی بگاڑ کے رکھ دیں ثواب کی شکلیںکبھی بدل دی حقیقت گناہ کی میں نے

بڑھا تو رہ گیا پیچھے مرے زمانۂ حالرکا تو وقت کی رفتہ روک دی میں نے

زمیں پہ شوق کے فتنے بچھا دیے ہر سوفضا میں نیند کی مستی بکھیر دی میں نے

کبھی جگا دی قیامت نفس کی ٹھوکر سےاٹھا کے صور سرافیل زندگی میں نے

جنوں کے جوش میں پردے نظر کے چاک کیےنقاب نوچ کے فطرت کی پھینک دی میں نے

قبائے لیلئ تہذیب چاک کر ڈالیردائے مریم عصمت اتار لی میں نے

مزاج آتش سوزاں کو کر دیا ٹھنڈامچا دی بزم عناصر میں کھلبلی میں نے

لیا شہنشۂ خاور سے روشنی کا خراجکیا اسیر طبیعت کو برق کی میں نے

بہ انقلاب طبیعت مزاج آہن کوہوا کی گرمیٔ پرواز بخش دی میں نے

بلندیوں کا تصور بھی رہ گیا پیچھےپہنچ کے اتنی بلندی پہ سانس لی میں نے

ٹھٹک گئیں جو نگاہیں قریب ھجلۂ قدسپس حجاب ادب یہ صدا سنی میں نے

کہ اے حریف مشیت بہ وعدہ گاہ ازلٹھہر ٹھہر تری پرواز دیکھ لی میں نے

— جمیل مظہری

فرہنگ

ضمیر مشیت — ارادۂ الٰہی کا باطن یا خفیہ ارادہ
وادئ نور — روشنی کی وادی
حدود نظر — نگاہ کی حد، نظر کا دائرہ

تشریح

اس نظم میں آدم کی زبانی تخلیق کے آغاز سے زمین پر آنے تک کا سفر بیان کیا گیا ہے۔ آدم خود کو مشیت کا ایک عزمِ جلیل بتاتے ہیں جو شوق اور خودی کے جوش میں جنت چھوڑ کر آوارہ ہوتا ہے اور زمین پر عمل، علم اور تہذیب کی بنیاد رکھتا ہے۔ لہجہ پُرجوش اور خودی کے احساس سے بھرا ہوا ہے، اور آخری شعر میں فرشتوں کی حیرت اور وعدہ گاہِ ازل کی صدا سے نظم اپنے انجام کو پہنچتی ہے۔ آدم کا یہ دعویٰ کہ اس نے مشیت کی رہبری قبول نہ کی، اس کی آزاد روح اور انسانی ارادے کی طاقت کو نمایاں کرتا ہے۔