نظم 20 اشعار

مریض محبت

Mareez-e-Muhabbat

اپنے پندار خودی سے منفعل ہوں مظہریؔمیں ظہور اختلال آب و گل ہوں مظہریؔ

کہ محبت کا مریض مستقل ہوں مظہریؔدوستی کیا دشمنی سے بھی محبت میں نے کی

روشنی کیا تیرگی سے بھی محبت میں نے کیمسکرائی تیرگی مجھ کو محبت ہو گئی

ہنس کے بولی دشمنی مجھ کو محبت ہو گئیمفلسی و بے نوائی سے محبت میں نے کی

ہر سرور خود نمائی سے محبت میں نے کیہر غرور کبریائی سے محبت میں نے کی

بے رخی و کج ادائی سے محبت میں نے کیتر زباں ہو کر رکھائی سے محبت میں نے کی

تھا رجائی کس قدر میری محبت کا دماغاہرمن کے سینۂ تاریک میں دیکھا چراغ

اک ستارستاں نظر آیا اندھیرا داغ داغمیں نے مکاری و عیاری میں بھی دیکھا خلوص

میں صیادی و جلادی سے بھی برتا خلوصمیں نے قہاری و جباری میں بھی ڈھونڈا خلوص

اپنے اس جذبے کو اک تشدید ایمانی بھی دیدوستوں کے واسطے ایماں کی قربانی بھی دی

تاکہ پوری ہو محبت کی اک امید فضولبارہا جھونکا کیا انصاف کی آنکھوں میں دھول

پھر بھی سب کچھ کھو کے سب کچھ دے کے کچھ پایا نہیںعقل کام آئی نہیں اور عشق راس آیا نہیں

جس کو کہتے ہیں وفا اک سخت بیماری ہے یہخودکشی ہو یا نہ ہو لیکن خود آزاری ہے یہ

ناز برداری میں بھی اک بار برداری ہے یہمیں محبت کی ہوس میں اتنا بے خود ہو گیا

میرے اندر مادہ نفرت کا بالکل سو گیااے عزیزو! اس مریض زندگی کا کیا علاج

اس خودی کا کیا علاج اس بے خودی کا کیا علاججس کو ہو ناز وفا اس آدمی کا کیا علاج

اجتبیٰؔ سے پوچھتے ہو مظہریؔ کا کیا علاجسو خلوص بے ریا کا اک خباثت سے علاج

یہ مرض ہے، یہ مرض ہے اس کا نفرت ہے علاجبس یہی راز شفا ہے، بس یہی راز شفا

بس یہی میری دوا ہے بس یہی میری دواکوئی میری روح پر ایسا کرے ظلم شدید

مجھ میں نفرت جی اٹھے صلوٰۃ بر روح یزید

— جمیل مظہری

فرہنگ

اختلال آب و گل — مٹی اور پانی کی بے ترتیبی، انسانی وجود کی کمزوری
منفعل — شرمندہ، خجل
تیرگی — اندھیرا، تاریکی

تشریح

اس نظم میں شاعر نے محبت کے جنون اور اس کے نتیجے میں ملنے والی تلخی کو بیان کیا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ وہ دشمنی، مفلسی، تیرگی اور بے رخی سے بھی محبت کرتا رہا، مگر بدلے میں نہ عقل کام آئی نہ عشق راس آیا۔ لہجہ خود کلامی اور دکھ بھرے طنز کا ہے۔ نظم کا آخری حصہ ایک انوکھا موڑ لیتا ہے: شاعر کہتا ہے کہ اس مرض کا علاج نفرت ہے، اور وہ خلوص بے ریا کا علاج خباثت کو قرار دیتا ہے، یعنی محبت کی شدت کے ردعمل میں نفرت کی طرف لوٹنے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔