غزل 6 اشعار

ہر طرف پردہ دار ظلمت ہے

Har taraf parda dar zulmat hai

ہر طرف پردہ دار ظلمت ہےاک تبسم کی پھر ضرورت ہے

ٹھہری ٹھہری ہے وقت کی رفتارعالم غور میں مشیت ہے

ہے گماں کیا یقین کا سایہاور یقیں واہمے کی شدت ہے

عشق بھی زندگی کی لعنت تھاعقل بھی زندگی کی لعنت ہے

خود نمائی میں جو حجاب رہےتیرگی اس کی اک علامت ہے

شور تحسین ناروا سے جمیلؔیہ خموشی بسا غنیمت ہے

— جمیل مظہری

فرہنگ

پردہ دار ظلمت — پردے میں چھپا ہوا اندھیرا
مشیت — خدا کی مرضی، تقدیر
تحسین ناروا — بے جا تعریف، ناجائز ستائش

تشریح

اس غزل میں اندھیرے اور ظلمت کے ماحول میں ایک تبسم یعنی امید اور مسکراہٹ کی ضرورت کا احساس نمایاں ہے۔ شاعر وقت کی رفتار کے ٹھہراؤ اور یقین و وہم کے باہمی تعلق پر غور کرتا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ عشق اور عقل دونوں زندگی کے لیے لعنت بن گئے ہیں، جس سے مایوسی اور تھکن کا لہجہ جھلکتا ہے۔ آخری شعر میں جھوٹی تعریف کے شور کے مقابلے میں خاموشی کو غنیمت کہا گیا ہے۔