نظم 20 اشعار

جائیں کہاں ہم

Jaayein Kahan Hum

طبیعت جو اندر سے جھنجھلا رہی ہےتو باہر سے آواز یہ آ رہی ہے

کہ اے فاضل درس گاہ حماقتحجابات دانش اٹھا کر بھی دیکھو

شرافت کے پیچھے جگر ہو گیا خوںشرافت سے پیچھا چھڑا کر بھی دیکھو

ازل سے محبت خودی کا ہے زنداںاب اس سے ذرا باہر آ کر بھی دیکھو

مروت نے پہنائی ہیں بیڑیاں جوذرا ان کا لوہا گھلا کر بھی دیکھو

تصور کی وادی میں بھٹکو گے کب تککبھی شہر امکاں میں جا کر بھی دیکھو

غرض مظہریؔ اس دیار جنوں میںملا، کچھ نہ کھونے سے پا کر بھی دیکھو

سنا مشورہ تیرا اے صوت غیبیضلالت کی سرحد میں آ کر بھی دیکھا

رذالت کی گردن میں بانہیں بھی ڈالیںشرافت سے پیچھا چھڑا کر بھی دیکھا

حمیت کا گھونٹا گلا رفتہ رفتہمحبت کو پھانسی چڑھا کر بھی دیکھا

کف مور سے اس کا لقمہ بھی چھیناحق اہل خدمت چرا کر بھی دیکھا

شعور و خرد کو غرور و حسد کوسلا کر بھی دیکھا جگا کر بھی

پھرے کو بہ کو عقل کی رہبری میںغرض یہ کہ کھو کر بھی، پا کر بھی دیکھا

نہ کھونے سے حاصل، نہ پانے سے حاصلجسے سود کہتے ہیں وہ بھی زیاں ہے

یہی بس کہ تقدیر عقل و جنوں ہےیہی خشت تعمیر کون و مکاں ہے

محبت جہنم ہے، نفرت جہنمجدھر جائیں اک آگ شعلہ فشاں ہے

دیار وفا یا دیار ہوس ہونہ راحت یہاں ہے نہ راحت وہاں ہے

شرافت بھی غمگیں رذالت بھی غمگیںبس اب منہ نہ کھلوا خدا درمیاں ہے

سمک سے سما تک تپش ہی تپش ہےفضا سے خلا تک فغاں ہی فغاں ہے

خودی پاؤں پکڑے ہے جائیں کہاں ہمتصور کی جنت بنائیں کہاں ہم

— جمیل مظہری

فرہنگ

فاضل درس گاہ حماقت — حماقت کی درس گاہ کا عالم (طنزاً)
صوت غیبی — غیب سے آنے والی آواز
ضلالت کی سرحد — گمراہی کی حد

تشریح

اس نظم میں شاعر اندرونی بے چینی اور کشمکش کا اظہار کرتا ہے۔ وہ شرافت، محبت، مروت اور عقل جیسی اقدار کو آزما کر دیکھنے کی بات کرتا ہے، مگر ہر راستے میں اسے سکون نہیں ملتا۔ آخری بند میں وہ کہتا ہے کہ نہ کھونے میں حاصل ہے نہ پانے میں، اور دیار وفا ہو یا دیار ہوس، کہیں راحت نہیں۔ نظم کا لہجہ مایوسانہ اور تلخ ہے، اور آخری مصرعے میں خودی کے بے بسی کے احساس کا اظہار ہوتا ہے کہ اب انسان جائے تو کہاں جائے۔