غزل 7 اشعار

جو تم ہو دو قدم آگے تو ہم ہیں دو قدم پیچھے

Jo tum ho do qadam aage to hum hain do qadam peechhe

جو تم ہو دو قدم آگے تو ہم ہیں دو قدم پیچھےیہ فرق دو قدم کیا ہے نہ تم آگے نہ ہم پیچھے

صنم اس کے جمالی ہیں صنم اس کے خیالی ہیںخدا سازی تھا شغل دیر رہتا کیوں حرم پیچھے

یہ کیا انصاف ہے عادل بڑھایا تشنگی پہلےدیا تیری عدالت نے شعور شہد و سم پیچھے

یہ ہے تاریخ کا دربار کچھ درویش بیٹھے ہیںکھڑے ہیں قیصر و فغفور و دارائے عجم پیچھے

بلندی شدت پرواز سے بنتی گئی یعنینظر آگے تھی اور ہر فاصلہ تھا بیش و کم پیچھے

یہاں بھی کر کے اک سجدہ وہاں بھی کر کے اک سجدہمسافر بڑھ گیا چیخا کیے دیر و حرم پیچھے

گلے اس سے بھی کٹتے ہیں گلے اس سے بھی کٹتے ہیںرہے کیوں مظہریؔ تلوار سے اپنا قلم پیچھے

— جمیل مظہری

فرہنگ

شدت پرواز — اڑان کی تیزی و زور
دیر و حرم — بت خانہ اور کعبہ، مذہبی عبادت گاہیں
خدا سازی — خدا بنانے کا عمل، معبود تراشنا

تشریح

اس غزل میں شاعر نے زندگی کی کشمکش، ترقی اور پیچھے رہ جانے کے احساس کو موضوع بنایا ہے۔ آغاز میں وہ آگے بڑھنے اور پیچھے رہنے کے فرق کو دو قدم کے فاصلے سے تعبیر کرتا ہے۔ کلام میں عدل، تاریخ اور مذہب کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے ہیں، اور لہجہ فکری اور تلخ ہے۔ آخری شعر میں قلم کے تلوار سے پیچھے نہ رہنے کا خیال نمایاں ہے، جس میں شاعر حق گوئی اور مزاحمت کا پیغام دیتا ہے۔