غزل 7 اشعار

مدت سے ہے لباس بدن تار تار دوست

Muddat se hai libas-e-badan taar taar dost

مدت سے ہے لباس بدن تار تار دوستمیلا بھی ہے اتار اب اس کو اتار دوست

بخیے کی اب جگہ ہے نہ پیوند کی جگہکیا سی رہے ہیں اس کو ترے غم گسار دوست

تھا جس میں زندگی کا گماں وہ تو جا چکییہ زندگی ہے اس کے قدم کا غبار دوست

جو زندگی تھی لغزش پیہم کا سلسلہہے جنبش خفیف اسے ناگوار دوست

آگے جو جا چکا ہے وہ ہر لمحۂ حیاتتجھ کو پکارتا ہے سن اس کی پکار دوست

حالات نے جو لاد دیا تیری پیٹھ پرگردن جھٹک کے پھینک دے جلدی وہ بار دوست

تھی زندگی خدا کا غضب اور مظہریؔموت اک خدا کا پیار ہے لے اس کا پیار دوست

— جمیل مظہری

فرہنگ

غم گسار — ہمدرد، غم بانٹنے والا
جنبش خفیف — ہلکی سی حرکت

تشریح

اس غزل میں شاعر لباسِ بدن کو استعارہ بنا کر زندگی کی کمزوری اور فرسودگی بیان کرتا ہے۔

بخیے اور پیوند کی گنجائش باقی نہیں رہی، اس لیے وہ دوست کو مشورہ دیتا ہے کہ بوسیدہ لباس اتار دیا جائے۔

زندگی کی جو رمق تھی وہ جا چکی اور باقی صرف غبار ہے جو ہلکی سی جنبش سے بھی ناگوار گزرتا ہے۔

آخری شعر میں زندگی کو خدا کا غضب اور موت کو اس کا پیار قرار دیا گیا ہے، یوں موت کو ایک نجات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔