غزل 9 اشعار

کچھ بھی نہیں ہے عالم ذرات سے آگے

Kuch bhi nahin hai aalam-e-zarraat se aage

کچھ بھی نہیں ہے عالم ذرات سے آگےاک عالم ہو عالم اصوات سے آگے

ملتے ہیں سماوات سماوات سے آگےہر گام حجابات حجابات سے آگے

اس دہر میں ہم خود بھی ہیں منجملہ خرافاتکس طرح نظر جائے خرافات سے آگے

اے رات کے مارو تمہیں کس طرح بجھاؤںاک صبح بھی اک دن بھی ہے اس رات سے آگے

انساں ہیں مگر بیچ کی منزل میں کھڑے ہیںحیوان سے پیچھے ہیں جمادات سے آگے

جو کچھ ہے یہاں وہ ہے خرابات کے اندرکچھ بھی نہیں اے رند خرابات سے آگے

کیا سوچتے ہو ذہن میں وہ آ نہیں سکتاکیا سوچتے ہو ہے وہ خیالات سے آگے

ہونے کو وہ جیسا بھی ہو ہم ہیں تو وہ ہوگاخاموشی ہی خاموشی ہے اس بات سے آگے

سمجھیں گے وہی ذہن جمیلؔ اپنے سخن کوجاتی ہے نظر جن کی طبیعات سے آگے

— جمیل مظہری

فرہنگ

منجملہ خرافات — بے بنیاد باتوں اور فضول چیزوں میں شامل
خرابات — شراب خانہ، میکدہ
جمادات — بے جان چیزیں، غیر نامی مخلوقات

تشریح

اس غزل میں شاعر انسانی فہم اور ادراک کی حدوں سے آگے کی حقیقت کی جستجو کرتا ہے۔ عالم ذرات، اصوات، سماوات، جمادات اور خیالات جیسے مختلف مراتب کا ذکر کر کے وہ بتاتا ہے کہ ہر مرحلے کے پار ایک اور پردہ ہے۔ لہجہ فلسفیانہ اور غور و فکر پر مبنی ہے۔ مقطع میں شاعر اپنے کلام کو سمجھنے کے لیے ایک خاص ذہنی سطح کی ضرورت کا اشارہ دیتا ہے۔ آخری شعر میں یہ خیال نمایاں ہے کہ انسان اپنی محدود حیثیت میں رہتے ہوئے بھی حقیقت کی طرف بڑھنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں