غزل 7 اشعار

الجھی تھی زلف اس نے سنوارا سنور گئی

Uljhi thi zulf us ne sanwara sanwar gayi

الجھی تھی زلف اس نے سنوارا سنور گئیشانے کو کیا خبر یہ بلا کس کے سر گئی

آئینے بھی بنائے تو دیکھا نہ اپنا منہاب تک نہ خد و خال پہ اپنے نظر گئی

یوں تو رواق دولت و دیں بھی تھے سایہ دارلیکن تھکن غریب کی سوئے شجر گئی

اہل نظر نہ مجھ پہ ہنسیں میری یہ نظرکچھ تو برون حلقۂ حد نظر گئی

رستے میں کیا دھرا تھا کہ رکتی کہیں نگاہدیکھا تمہیں تو عمر گریزاں ٹھہر گئی

اونچی ہوئی فغاں تو گئی آسماں کے پاراترا جو عرش سے تو دلوں میں اتر گئی

منزل تو اپنی حد نظر ہی پہ تھی جمیلؔپہنچے وہاں تو اور کچھ آگے نظر گئی

— جمیل مظہری

فرہنگ

رواق دولت و دیں — دولت و دین کے ایوان یا محل
عمر گریزاں — بھاگتی ہوئی عمر، تیزی سے گزرتا وقت
حلقۂ حد نظر — نگاہ کی حد کا دائرہ

تشریح

اس غزل میں شاعر نے محبوب کی زلف، نظر اور حسن کے اثر کو لطیف استعاروں میں بیان کیا ہے۔ پہلا شعر زلف کے سنورنے کو دلکش انداز میں پیش کرتا ہے، جبکہ دوسرے اور تیسرے شعر میں حسن کی بے خودی اور تھکن کا بیان ہے۔ آخری شعر میں شاعر کہتا ہے کہ منزل نظر کی حد پر تھی، مگر وہاں پہنچ کر نگاہ اس سے بھی آگے جا پہنچی، یعنی جستجو کی کوئی انتہا نہیں۔ لہجہ رومانی اور فکری دونوں ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں