غزل 6 اشعار

میں صدقے تجھ پہ ادا تیرے مسکرانے کی

Main Sadqay Tujh Pe Ada Tere Muskurane Ki

میں صدقے تجھ پہ ادا تیرے مسکرانے کیسمیٹے لیتی ہے رنگینیاں زمانے کی

جو ضبط شوق نے باندھا طلسم خودداریشکایت آپ کی روٹھی ہوئی ادا نے کی

کچھ اور جرأت دست ہوس بڑھاتی ہےوہ برہمی جو ہو تمہید مسکرانے کی

کچھ ایسا رنگ مری زندگی نے پکڑا تھاکہ ابتدا ہی سے ترکیب تھی فسانے کی

جلانے والے جلاتے ہی ہیں چراغ آخریہ کیا کہا کہ ہوا تیز ہے زمانے کی

ہوائیں تند ہیں اور کس قدر ہیں تند جمیلؔعجب نہیں کہ بدل جائے رت زمانے کی

— جمیل مظہری

فرہنگ

ضبط شوق — محبت کی خواہش پر قابو رکھنا
جرأت دست ہوس — ہوس بھرے ہاتھ کی جسارت

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کی مسکراہٹ اور اس کی ادا پر فدا ہونے کا اظہار کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ محبوب کی شوخ اور دلکش ادائیں زمانے کی رنگینیوں کو اپنے اندر سمیٹ لیتی ہیں۔ شعر میں محبت کے ضبط، خودداری اور روٹھی ہوئی ادا کی شکایت کا بیان ہے۔ آخری اشعار میں زمانے کی تیز ہواؤں اور بدلتی رت کا ذکر ہے، جس سے مجموعی طور پر حالات کی سختی اور تبدیلی کا احساس ابھرتا ہے۔