نظم 23 اشعار

مزدور کی بانسری

Mazdoor Ki Baansuri

مزدور ہیں ہم، مزدور ہیں ہم، مجبور تھے ہم، مجبور ہیں ہمانسانیت کے سینے میں رستا ہوا اک ناسور ہیں ہم

دولت کی آنکھوں کا سرمہ بنتا ہے ہماری ہڈی سےمندر کے دیئے بھی جلتے ہیں مزدور کی پگھلی چربی سے

ہم سے بازار کی رونق ہے، ہم سے چہروں کی لالی ہےجلتا ہے ہمارے دل کا دیا دنیا کی سبھا اجیالی ہے

دولت کی سیوا کرتے ہیں ٹھکرائے ہوئے ہم دولت کےمزدور ہیں ہم، مزدور ہیں ہم سوتیلے بیٹے قسمت کے

سونے کی چٹائی تک بھی نہیں، ہم ذات کے اتنے ہیٹے ہیںیہ سیجوں پر سونے والے شاید بھگوان کے بیٹے ہیں

ہم میں نہیں کوئی تبدیلی جاڑے کی پالی راتوں میںبیساکھ کے تپتے موسم میں، ساون کی بھری برساتوں میں

کپڑے کی ضرورت ہی کیا ہے مزدوروں کو، حیوانوں کوکیا بحث ہے، سردی گرمی سے لوہے کے بنے انسانوں کو

ہونے دو چراغاں محلوں میں، کیا ہم کو اگر دیوالی ہےمزدور ہیں ہم، مزدور ہیں ہم، مزدور کی دنیا کالی ہے

مزدور کے بچے تکتے ہیں جب حسرت سے دوکانوں کومزدور کا دل دیتا ہے دعا دیوتاؤں کو، بھگوانوں کو

کھایا مٹی کے برتن میں، سوئے تو بچھونے کو ترسےمختاروں پر تنقیدیں ہیں، بیچارگیاں مجبوروں کی

سوکھا چہرہ دہقانوں کا، زخمی پیٹھیں مزدوروں کیوہ بھوکوں کے ان داتا ہیں، حق ان کا ہے بیداد کریں

ہم کس دروازے پر جائیں کس سے جا کر فریاد کریںبازار تمدن بھی ان کا دنیائے سیاست بھی ان کی

مذہب کا ارادہ بھی ان کا، دنیائے سیاست بھی ان کیپابند ہمیں کرنے کے لیے سو راہیں نکالی جاتی ہیں

قانون بنائے جاتے ہیں، زنجیریں ڈھالی جاتی ہیںپھر بھی آغاز کی شوخی میں انجام دکھائی دیتا ہے

ہم چپ ہیں لیکن فطرت کا انصاف دہائی دیتا ہےاٹھ بیٹھے انگڑائی لے کر جو غفلت کا متوالا ہے

آکاش کے تیور کہتے ہیں، طوفان پھر آنے والا ہےاک ابر کا ٹکڑا آتا ہے، اک ابر کا ٹکڑا جاتا ہے

یا خواب پریشاں دنیا کا بالائے فضا منڈلاتا ہےچلتی ہے زمانہ میں آندھی شاعر کے تند خیالوں کی

اس تیز ہوا میں خیر نہیں ہے اونچی پگڑی والوں کیاحساس خودی مظلوموں کا اب چونک کے کروٹ لیتا ہے

جو وقت کہ آنے والا ہے دل اس کی آہٹ لیتا ہےطوفاں کی لہریں جاگ اٹھیں سو کر اپنے گہوارے سے

کچھ تنکے شوخی کرتے ہیں سیلاب کے سرکش دھارے سےمندیل سروں سے گرتی ہے اور پاؤں سے روندی جاتی ہے

سینہ میں گھٹاؤں کی بجلی، بے چین ہے کوندی جاتی ہےمنظر کی کدورت دھو دے گی دھرتی کی پیاس بجھائے گی

موسم کے اشارے کہتے ہیں یہ بدلی کچھ برسائے گییہ ابر جو گھر کر آتا ہے، گر آج نہیں کل برسے گا

سب کھیت ہرے ہو جائیں گے جب ٹوٹ کے بادل برسے گا

— جمیل مظہری

فرہنگ

ناسور — ایسا زخم جو مسلسل رستا رہے
احساسِ خودی — اپنی عزت و وقار کا شعور
بالائے فضا — فضا کے اوپر، آسمان کی بلندی پر

تشریح

اس نظم میں شاعر مزدور طبقے کی محنت، محرومی اور بے بسی کو بیان کرتا ہے۔ مزدور خود کو انسانیت کا ناسور کہتا ہے جس کی ہڈیوں اور پگھلی چربی سے امیروں کی رونق قائم ہے، مگر اسے ایک بوند بھی سکون میسر نہیں۔ شاعر کا لہجہ احتجاجی ہے، اور نظم کا اختتام اس امید پر ہوتا ہے کہ مظلوموں کے احساسِ خودی کی بیداری سے ظلم کا خاتمہ ہو گا۔ شاعر کہتا ہے کہ جب بادل ٹوٹ کر برسے گا تو سب کھیت ہرے ہو جائیں گے، یعنی انصاف کا وقت ضرور آئے گا۔