9 اشعار

زندگی کیا ہے اک کہانی ہے

Zindagi kya hai ik kahani hai

زندگی کیا ہے اک کہانی ہے

«زندگی کیا ہے اک کہانی ہے» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

زندگی کیا ہے اک کہانی ہےیہ کہانی نہیں سنانی ہے

ہے خدا بھی عجیب یعنی جونہ زمینی نہ آسمانی ہے

ہے مرے شوق وصل کو یہ گلہاس کا پہلو سرائے فانی ہے

اپنی تعمیر جان و دل کے لیےاپنی بنیاد ہم کو ڈھانی ہے

یہ ہے لمحوں کا ایک شہر ازلیاں کی ہر بات ناگہانی ہے

چلیے اے جان شام آج تمہیںشمع اک قبر پر جلانی ہے

رنگ کی اپنی بات ہے ورنہآخرش خون بھی تو پانی ہے

اک عبث کا وجود ہے جس سےزندگی کو مراد پانی ہے

شام ہے اور صحن میں دل کےاک عجب حزن آسمانی ہے

— جون ایلیا