7 اشعار

آج کیا حال ہے یا رب سر محفل میرا

Aaj kya haal hai ya Rabb sar-e-mehfil mera

آج کیا حال ہے یا رب سر محفل میرا

«آج کیا حال ہے یا رب سر محفل میرا» جگر مراد آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

آج کیا حال ہے یا رب سر محفل میراکہ نکالے لیے جاتا ہے کوئی دل میرا

سوز غم دیکھ نہ برباد ہو حاصل میرادل کی تصویر ہے ہر آئینۂ دل میرا

صبح تک ہجر میں کیا جانیے کیا ہوتا ہےشام ہی سے مرے قابو میں نہیں دل میرا

مل گئی عشق میں ایذا طلبی سے راحتغم ہے اب جان مری درد ہے اب دل میرا

پایا جاتا ہے تری شوخیٔ رفتار کا رنگکاش پہلو میں دھڑکتا ہی رہے دل میرا

ہائے اس مرد کی قسمت جو ہوا دل کا شریکہائے اس دل کا مقدر جو بنا دل میرا

کچھ کھٹکتا تو ہے پہلو میں مرے رہ رہ کراب خدا جانے تری یاد ہے یا دل میرا

— جگر مراد آبادی