5 اشعار

داستان غم دل ان کو سنائی نہ گئی

Dāstāñ-e-ġham-e-dil un ko sunā.ī na ga.ī

داستان غم دل ان کو سنائی نہ گئی

«داستان غم دل ان کو سنائی نہ گئی» جگر مراد آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

داستان غم دل ان کو سنائی نہ گئیبات بگڑی تھی کچھ ایسی کہ بنائی نہ گئی

سب کو ہم بھول گئے جوش جنوں میں لیکناک تری یاد تھی ایسی جو بھلائی نہ گئی

عشق پر کچھ نہ چلا دیدۂ تر کا قابواس نے جو آگ لگا دی وہ بجھائی نہ گئی

پڑ گیا حسن رخ یار کا پرتو جس پرخاک میں مل کے بھی اس دل کی صفائی نہ گئی

کیا اٹھائے گی صبا خاک مری اس در سےیہ قیامت تو خود ان سے بھی اٹھائی نہ گئی

— جگر مراد آبادی