5 اشعار

کیا برابر کا محبت میں اثر ہوتا ہے

Kyā barābar kā mohabbat meñ asar hotā hai

کیا برابر کا محبت میں اثر ہوتا ہے

«کیا برابر کا محبت میں اثر ہوتا ہے» جگر مراد آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

کیا برابر کا محبت میں اثر ہوتا ہےدل ادھر ہوتا ہے ظالم نہ ادھر ہوتا ہے

ہم نے کیا کچھ نہ کیا دیدۂ دل کی خاطرلوگ کہتے ہیں دعاؤں میں اثر ہوتا ہے

دل تو یوں دل سے ملایا کہ نہ رکھا میرااب نظر کے لیے کیا حکم نظر ہوتا ہے

میں گنہ گار جنوں میں نے یہ مانا لیکنکچھ ادھر سے بھی تقاضائے نظر ہوتا ہے

کون دیکھے اسے بیتاب محبت اے دلتو وہ نالے ہی نہ کر جن میں اثر ہوتا ہے

— جگر مراد آبادی