3 اشعار

لاکھوں میں انتخاب کے قابل بنا دیا

Lākhoñ meñ intikāb ke qābil banā diyā

لاکھوں میں انتخاب کے قابل بنا دیا

«لاکھوں میں انتخاب کے قابل بنا دیا» جگر مراد آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

لاکھوں میں انتخاب کے قابل بنا دیاجس دل کو تم نے دیکھ لیا دل بنا دیا

ہر چند کر دیا مجھے برباد عشق نےلیکن انہیں تو شیفتۂ دل بنا دیا

پہلے کہاں یہ ناز تھے یہ عشوہ و ادادل کو دعائیں دو تمہیں قاتل بنا دیا

— جگر مراد آبادی