9 اشعار

سبھی انداز حسن پیارے ہیں

Sabhi andaaz-e-husn pyare hain

سبھی انداز حسن پیارے ہیں

«سبھی انداز حسن پیارے ہیں» جگر مراد آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

سبھی انداز حسن پیارے ہیںہم مگر سادگی کے مارے ہیں

اس کی راتوں کا انتقام نہ پوچھجس نے ہنس ہنس کے دن گزارے ہیں

اے سہاروں کی زندگی والوکتنے انسان بے سہارے ہیں

لالہ و گل سے تجھ کو کیا نسبتنا مکمل سے استعارے ہیں

ہم تو اب ڈوب کر ہی ابھریں گےوہ رہیں شاد جو کنارے ہیں

شب فرقت بھی جگمگا اٹھیاشک غم ہیں کہ ماہ پارے ہیں

آتش عشق وہ جہنم ہےجس میں فردوس کے نظارے ہیں

وہ ہمیں ہیں کہ جن کے ہاتھوں نےگیسوئے زندگی سنوارے ہیں

حسن کی بے نیازیوں پہ نہ جابے اشارے بھی کچھ اشارے ہیں

— جگر مراد آبادی