نظم 72 اشعار

ابر اٹھا وہ ناگہاں

Abr utha woh naagahaan

ابر اٹھا وہ ناگہاںنغمہ زناں ترانہ خواں

تند عناں رواں دواںرقص کناں و پر فشاں

ساقیٔ بادہ فام ہاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

سرخ و سیاہ و روز و شبغرق تلاطم عنب

ارض و سما بہ صد طربسینہ بہ سینہ لب بہ لب

چشم بہ چشم جاں بہ جاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

ہمہمہ ہاؤ ہو ہمکدھوم دھمک دہل دمک

جھوم جھڑی جھلک جھمکگونج گرج گھمر گمک

کوہ و کمر کشاں کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

گنگ و جمن میں کھلبلیدشت و جبل پہ تیرگی

طاق و رواق اگرئیپست و بلند سرمئی

ارض و سما دھواں دھواںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

ابر سیہ جھکا رکاعمر رواں رسن بہ پا

ظلمت و نور ہم ردانصب ہے خیمہ وقت کا

شام و سحر کے درمیاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

چرخ ترانہ بار پرچادر زرنگار پر

جادۂ لالہ کار پرمینہ کے ہر ایک تار پر

دھنکی ہوئی دھنک دواںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

غرق نشاط بحر و برآب غنا کمر کمر

تھاپ کی گونج الحذرجھوم گئے شجر حجر

کوک اٹھیں جوانیاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

کھول رہی ہے بال نےگھول رہی ہے سر میں لے

تول رہی ہے رخ کو مےڈول رہا ہے فر کے

بول رہی ہیں انکھڑیاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

سانولیاں مہک گئیںنشہ چڑھا دہک گئیں

مست ہوئیں بہک گئیںچوڑیاں سب کھنک گئیں

تن میں کڑک اٹھی کہاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

رقص کے پھر علم گڑےلے نے ہوا پہ نگ جڑے

بجنے لگے کڑے چھڑےکیف میں پاؤں یوں پڑے

فرش ہوا رواں دواںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

گائے نرت میں ولولےبھاؤ میں بول جاگ اٹھے

تال کے بال کھل گئےہاتھ اٹھے جڑے جڑے

قوس قزح کا سائباںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

جھول رہے ہیں سیم تنجھوم رہا ہے بانکپن

زیر و زبر ہے پھول بنچیخ رہے ہیں یوں بدن

گونج رہی ہیں چولیاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

باہمہ شوخی و فسوںزیر نوائے ارغنوں

شرم کی جھلکیاں ہیں یوںجیسے کھڑی ہیں سرنگوں

بیاہیوں میں کنواریاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

اف یہ رقیق اوڑھنیبوندیوں کی بنی ہوئی

مے میں سموئی سر خوشینے میں ڈھلی شگفتگی

لے میں پروئی بوندیاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

سوئے زمیں گھٹا چلیچھائی گھٹا فضا چلی

گائی فضا ہوا چلیآئی ہوا نوا چلی

زیر نوا چھنن چھناںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

آب رواں شرر شرراولتیاں جھرر جھرر

برق تپاں کرر کررجام و سبو جگر جگر

چرخ کہن گھنن گھننابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

کاگ اڑے جلا اگرپردہ ہلا اٹھی نظر

آئی وہ دختر قمرشیشے جھکے بجا گجر

قلقل مے نے دی اذاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

اف یہ غزالہ خو سفراف یہ خروش بال و پر

بہر خدا ٹھہر ٹھہرفرش زمیں کدھر کدھر

چرخ بریں کہاں کہاںابر اٹھا وہ ناگہاں

مژدہ ہو خیل مے کشاںابر اٹھا وہ ناگہاں

— جوش ملیح آبادی