نظم 10 اشعار

کون لے گیا

Kaun Le Gaya

اے یار دل نشیں وہ ادا کون لے گیاتیرے نگیں سے نقش وفا کون لے گیا

حل کر دیا تھا جس نے معمہ شباب کاتجھ سے وہ فکر عقدہ کشا کون لے گیا

تھا لطف پہلے قہر میں اب صرف قہر ہےظلمت سے موج آب بقا کون لے گیا

کیوں دفعتاً لبوں پہ خموشی سی چھا گئیاس ساز دل نشیں کی صدا کون لے گیا

آنکھوں سے شان بذل و سخا کس نے چھین لیسینے سے ذوق لطف و عطا کون لے گیا

تھیں جس کی رو سے خون تمنا میں سرخیاںرخسار سے وہ رنگ وفا کون لے گیا

راتوں کو مانگنا تھا دعا میری دید کیوہ منتیں وہ ذوق دعا کون لے گیا

اے شاہ بندہ پرور سلطان نرم دلدل سے ترے خیال گدا کون لے گیا

پہلی سی وہ کلام میں نرمی نہیں رہیگفتار سے مزاج صبا کون لے گیا

اب جوشؔ کے لیے ہیں نہ آنسو نہ آہ سرداس گلستاں کی آب و ہوا کون لے گیا

— جوش ملیح آبادی