12 اشعار

بغیر اس کے یہ حیراں ہیں بغل دیکھ اپنی خالی ہم

Baghair is ke yeh hairan hain baghal dekh apni khali hum

بغیر اس کے یہ حیراں ہیں بغل دیکھ اپنی خالی ہمکہ کروٹ لے نہیں سکتے ہیں جوں تصویر قالی ہم

کوئی آتش کا پرکالہ جو وقت خواب یاد آوےتو سمجھیں کیوں نہ انگارے یہ گل ہائے نہالی ہم

ارادہ گر کیا دشنام دینے کا اب اے پیارےتو لب سے لب ملا کر بس تری کھا لیں گے گالی ہم

نہ ہو پہلو میں اپنے جب وہ سبزہ رنگ ہی ظالمتو پھر کس رنگ کاٹیں یہ بلا سے رات کالی ہم

لڑی ہے آنکھ اس سے جو یہ چتون میں جتاتا ہےکسی کی کیا ہمیں پروا ہیں اپنے لاابالی ہم

نہ ہو وہ سیم تن پاس اپنے جب سیر شب مہ میںکریں تو دیکھ کیا بس ایک پیتل کی سی تھالی ہم

جو ہو دور از خیال مانیؔ و بہزادؔ ہر صورتبغیر از مو قلم کھینچیں وہ تصویر خیالی ہم

کریں وصف جمال یار میں اک شعر گر موزوںتو سمجھیں انتخاب جملہ اشعار جمالی ہم

بہ کنج بے کسی پڑھتے ہیں جو ہم مرثیہ دل کاتو ہیں آپ ہی جوابی اور آپ ہی ہیں سوالی ہم

وہ ڈوبا عطر میں ہو مست مئے مصروف سیر گلاور اس کو اس روش دیکھیں درون باغ خالی ہم

گل امید تو شاید کہ اپنا بھی شگفتہ ہوتعجب کچھ نہیں گر پائیں پھل پاتے سہالی ہم

زبس حالات عشق اب ہم پہ طاری ہے سدا جرأتؔبہ طرز عاشقانہ کہتے ہیں اشعار حالیؔ ہم

— جرات قلندر بخش