9 اشعار

ہے یہ گل کی اور اس کی آب میں فرق

Hai yeh gul ki aur us ki aab mein farq

ہے یہ گل کی اور اس کی آب میں فرقجیسے پانی میں اور گلاب میں فرق

لب خوباں کہاں وہ لعل کہاںہے بہت شربت اور شراب میں فرق

لاکھ گالی کہی ہے کم مت دےمیں گنوں گا نہ ہو حساب میں فرق

زاہدا زہد تو پڑھا، میں عشقہے مری اور تری کتاب میں فرق

اے شرابی گزک تو کرتا ہےکچھ تو کر دل میں اور کباب میں فرق

آنکھ جب سے کھلی نہ دیکھا کچھزندگانی میں اور حباب میں فرق

کچھ نہیں کرتے تم جو شعلے میںاور اس روئے پر عتاب میں فرق

ہے زمیں آسمان کا یاروذرے میں اور آفتاب میں فرق

کیونکہ جرأتؔ ہو شیخ تجھ سا کہ ہےپیری اور عالم شباب میں فرق

— جرات قلندر بخش