5 اشعار

ہمیں دیکھے سے وہ جیتا ہے اور ہم اس پہ مرتے تھے

Hamein dekhe se woh jeeta hai aur hum us pe marte the

ہمیں دیکھے سے وہ جیتا ہے اور ہم اس پہ مرتے تھےیہی راتیں تھیں اور باتیں تھیں وہ دن کیا گزرتے تھے

وہ سوز دل سے بھر لاتا تھا اشک سرخ آنکھوں میںاگر ہم جی کی بے چینی سے آہ سرد بھرتے تھے

کسی دھڑکے سے روتے تھے جو باہم وصل کی شب کووہ ہم کو منع کرتا تھا ہم اس کو منع کرتے تھے

ملی رہتی تھیں آنکھیں غلبۂ الفت سے آپس میںنہ خوف اس کو کسی کا تھا نہ ہم لوگوں سے ڈرتے تھے

سو اب صد حیف اس خورشید رو کے ہجر میں جرأتؔیہی راتیں ہیں اور باتیں ہیں وہ دن کیا گزرتے تھے

— جرات قلندر بخش