9 اشعار

جہاں کچھ درد کا مذکور ہوگا

Jahaan kuchh dard ka mazkoor hoga

جہاں کچھ درد کا مذکور ہوگاہمارا شعر بھی مشہور ہوگا

جہاں میں حسن پر دو دن کے اے گلکوئی تجھ سا بھی کم مغرور ہوگا

پڑیں گے یوں ہی سنگ تفرقہ گرتو اک دن شیشۂ دل چور ہوگا

مجھے کل خاک افشاں دیکھ بولایہی عشاق کا دستور ہوگا

ہوا ہوں مرگ کے نزدیک غم سےخدا جانے یہ کس دن دور ہوگا

وہی سمجھے گا میرے زخم دل کوجگر پر جس کے اک ناسور ہوگا

ہمیں پیمانہ تب یہ دے گا ساقیکہ جام عمر جب معمور ہوگا

جو یوں غم نیش زن ہر دم رہے گاتو پھر دل خانۂ زنبور ہوگا

یہی رونا ہے گر منظور جرأتؔتو بینائی سے تو معذور ہوگا

— جرات قلندر بخش