9 اشعار

میں کہا ایک ادا کر تو لگا کہنے ''اوں ہوں''

Main kaha ek ada kar tu laga kehne ''Aaoon hoon''

میں کہا ایک ادا کر تو لگا کہنے ''اوں ہوں''دیکھ ٹک آنکھ چرا کر تو لگا کہنے ''اوں ہوں''

سب سے ہنستا تھا وہ کل، رو کے جو میں بول اٹھاہم سے بھی ٹک تو ہنسا کر تو لگا کہنے ''اوں ہوں''

میں کہا دل کو میں لے جاؤں تو بولا وہ کہ ''ہوں''لے چلا جب میں اٹھا کر تو لگا کہنے ''اوں ہوں''

میں کہا صبر و دل و دیں نے وفا ہم سے نہ کیبے وفا تو تو وفا کر تو لگا کہنے ''اوں ہوں''

میں کہا جام مے پیتے ہو تو بولا وہ کہ ''ہوں''جب کہا لاؤں چھپا کر تو لگا کہنے ''اوں ہوں''

میں کہا صحبت اغیار بری ہے پیارےان سے اتنا نہ ملا کر تو لگا کہنے ''اوں ہوں''

میں کہا عشق کو اظہار کروں بولا ''ہوں''جب کہا کہتا ہوں جا کر تو لگا کہنے ''اوں ہوں''

میں کہا سمجھے ہے آزار مرا بولا ''ہوں''جب کہا کچھ تو دوا کر تو لگا کہنے ''اوں ہوں''

میں کہا اب تری دوری سے ہے جرأتؔ بے تابکچھ تو کہہ پاس بلا کر تو لگا کہنے ''اوں ہوں''

— جرات قلندر بخش