9 اشعار

تن میں دم روک میں بہ دیر رکھا

Tan mein dam rok main ba der rakha

تن میں دم روک میں بہ دیر رکھاآؤ جی کس نے تم کو گھیر رکھا

ہم گئے واں تو یاں وہ آیا واہخوب قسمت نے ہیر پھیر رکھا

کر گیا وہ ہی راہ عشق کو طےیاں قدم جس نے ہو دلیر رکھا

سب کو عاجز کیا فلک نے پر ایکآہوئے دل پہ غم کو شیر رکھا

جا کے بیٹھے جو کوئے یار میں ہمواں سے باہر قدم نہ پھیر رکھا

بعد مدت وہ دیکھ کر بولاکس نے یاں خاک کا یہ ڈھیر رکھا

شکر اے درد عشق تو نے سدازندگانی سے ہم کو سیر رکھا

کیسا گھبرا گیا وہ کل ہم نےٹک جو رستے میں اس کو گھیر رکھا

خیر ہو یا الٰہی جرأتؔ نےعاشقی میں قدم کو پھیر رکھا

— جرات قلندر بخش