9 اشعار

الفت سے ہو خاک ہم کو لہنا

Ulfat se ho khaak hum ko lehna

الفت سے ہو خاک ہم کو لہناقسمت میں تو ہے عذاب سہنا

دھیان اس کے میں ہم کو سر بہ زانوآنکھیں کیے بند بیٹھے رہنا

منہ چاہئے چاہنے کو یوں جیکیا تم نے کہا یہ پھر تو کہنا

اللہ رے سادگی کا عالمدرکار نہیں کچھ اس کو گہنہ

کر بند نہ اشک چشم تر کوبہتر ناسور کا ہے بہنا

قائم رہے کیا عمارت دلبنیاد میں تو پڑا ہے ڈھہنا

شب گھر جو رہا مرے وہ مہماںتھا صبح یہ کس ادا سے کہنا

طاقت نہ رہی بدن میں ہے ہےقربان کیا تھا یاں کا رہنا

دل نے بھی دیا نہ ساتھ جرأتؔکیا دوش کسی کو دیجے لہنا

— جرات قلندر بخش