10 اشعار

محبت کی پہلی نظر اللہ اللہ

Mohabbat ki pehli nazar Allah Allah

محبت کی پہلی نظر اللہ اللہ

«محبت کی پہلی نظر اللہ اللہ» کامل شطاری کا کلام ہے، جسے محمد اویس نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «معراج بندگی کا وہی تو مقام ہے کامل شطاری» میں 27 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ ہے۔

محبت کی پہلی نظر اللہ اللہوہ طوفان جذب و اثر اللہ اللہ

قیامت تھی ان کی نظر اللہ اللہنہ تھی مجھ کو اپنی خبر اللہ اللہ

یہ سر اور ترا سنگ در اللہ اللہمقدر ہے کس اوج پر اللہ اللہ

وہ آئے تو اک لفظ بھی ان کے آگےنہ نکلا زباں سے مگر اللہ اللہ

مرے دیدۂ شوق کی ان کے رخ پروہ معراج ذوق نظر اللہ اللہ

اسے چاند سورج سے تشبیہ کیا دوںجو ہے رشک شمس و قمر اللہ اللہ

شب وعدہ ہے اور تصور میں وہ ہیںکئے جائیے رات بھر اللہ اللہ

کسی کے وہ عارض وہ خم دار کاکلادھر اللہ اللہ ادھر اللہ اللہ

رہی اب نہ وہ بے نیازی کسی کیعجب چیز ہے چشم تر اللہ اللہ

بصد نا مرادی مراد اپنی کاملؔکسی کا غم معتبر اللہ اللہ

— کامل شطاری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں