غزل 6 اشعار

آئیے رو لیں کہیں رونے سے چین آ جائے گا

Aaiye ro lein kahin rone se chain aa jaaye ga

آئیے رو لیں کہیں رونے سے چین آ جائے گاورنہ درد دل بھری محفل میں پکڑا جائے گا

چاند کی چاہت ہے لیکن چاند کو کم دیکھیےورنہ جب آنکھوں میں بس جائے گا گہنا جائے گا

جنبش موج صبا سے بھی اگر لب ہل گئےبات پکڑی جائے گی محشر اٹھایا جائے گا

سردیوں کی اوس میں ٹھٹھرا ہوا اک اجنبیکل تری دیوار کے سائے میں پایا جائے گا

دید کی مہلت تو ملتی ہے مگر کیا دیکھیےآنکھ بجھ جائے گی آخر پھول کمھلا جائے گا

اے صبا فرصت نہیں خاکستر دل سے نہ کھیلہم اگر روئے تو پھر تا دیر رویا جائے گا

— خورشیدرضوی