غزل 5 اشعار

عالم سکر میں جو کہتا ہوں کہنے دے مجھے

Aalam-e sukr mein jo kehta hoon kehne de mujhe

عالم سکر میں جو کہتا ہوں کہنے دے مجھےمیرے اندر تو یہی کچھ ہے سو رہنے دے مجھے

آ کبھی لمس کو یکسر نظر انداز کریںآنکھ سے آنکھ ملا خون میں بہنے دے مجھے

دور جا کر بھی مری روح میں موجود نہ رہتو کبھی اپنی جدائی بھی تو سہنے دے مجھے

تو مجھے بنتے بگڑتے ہوئے اب غور سے دیکھوقت کل چاک پہ رہنے دے نہ رہنے دے مجھے

جان خورشیدؔ مجھے سائے سے محروم نہ رکھمیں گہن میں اگر آتا ہوں تو گہنے دے مجھے

— خورشیدرضوی