غزل 9 اشعار

عکس نے میرے رلایا ہے مجھے

Aks ne mere rulaaya hai mujhe

عکس نے میرے رلایا ہے مجھےکوئی اپنا نظر آیا ہے مجھے

پیش آئینہ بہت سوچتا ہوںکس لیے اس نے بنایا ہے مجھے

کس لیے وسعت صحرا دے کرتنگ گلیوں میں پھرایا ہے مجھے

کس لیے میرے ہی صحن جاں میںمثل دیوار اٹھایا ہے مجھے

میں کہیں اور کا رہنے والاغم کہاں کھینچ کے لایا ہے مجھے

جس میں اس چھاؤں کی یاد آ جائےاب تو وہ دھوپ بھی سایا ہے مجھے

نگۂ ناز سے کیوں کر پوچھوںکیوں نگاہوں سے گرایا ہے مجھے

ہاتھ میں لے کے گریباں میرادل نے دل بھر کے ستایا ہے مجھے

سخت حیراں ہوں سر کوہ نداکون تھا کس نے بلایا ہے مجھے

— خورشیدرضوی