غزل 6 اشعار

بنا رہے کوئی دم نقش پا سے کون کہے

Bana rahe koi dam naqsh-e-pa se kaun kahe

بنا رہے کوئی دم نقش پا سے کون کہےابھی نہ خاک اڑائے ہوا سے کون کہے

پئے نشاط نفس دو نفس بچا کے رکھےیہ مدعا دل بے مدعا سے کون کہے

گئی تو بو ہی نہیں رنگ بھی گلوں سے گیاپلٹ کے باغ میں آئے صبا سے کون کہے

وہ ملتفت ہیں مگر اب ہمیں دماغ نہیںکہے ہوئے کو پھر اب ابتدا سے کون کہے

بہت سے روگ دعا مانگنے سے جاتے ہیںیہ بات خوگر رسم دوا سے کون کہے

وہ دل کا درد وہ ناگفتنی سخن خورشیدؔخدا سے کہہ لیا خلق خدا سے کون کہے

— خورشیدرضوی