غزل 6 اشعار

اسی ایک پل کی تلاش ہے (ردیف .. ن)

Isi ek pal ki talaash hai (radeef .. n)

اسی ایک پل کی تلاش ہےشب و روز میں مہ و سال میں

وہ کہیں بھی مجھ کو ملا نہیںنہ فراق میں نہ وصال میں

جو کہو تو جال سمیٹ لوںفقط ایک موج ہے جال میں

اسے کیا خبر کہ میں خواب ہوںوہ جو غم ہے میرے خیال میں

میں تراشتا تو رہا صنمکہ رہوں جہان مثال میں

وہ جو پتھروں میں نمک سا تھانہیں آ سکا خد و خال میں

— خورشیدرضوی