غزل 5 اشعار

وہ جو لوگ اہل کمال تھے وہ کہاں گئے

Woh jo log ahl-e-kamaal the woh kahaan gaye

وہ جو لوگ اہل کمال تھے وہ کہاں گئےوہ جو آپ اپنی مثال تھے وہ کہاں گئے

مرے دل میں رہ گئی صرف حیرت آئنہوہ جو نقش تھے خد و خال تھے وہ کہاں گئے

گری آسماں سے تو خاک خاک میں آ ملیکبھی خاک میں پر و بال تھے وہ کہاں گئے

سر جاں یہ کیوں فقط ایک شام ٹھہر گئیشب و روز تھے مہ و سال تھے وہ کہاں گئے

مرے ذہن کا یہ شجر اداس اداس ہےوہ جو طائران خیال تھے وہ کہاں گئے

— خورشیدرضوی