غزل 5 اشعار

یہ جام و بادہ و مینا تو سب دلاسے ہیں

Yeh jaam-o-baada-o-meena to sab dilaase hain

یہ جام و بادہ و مینا تو سب دلاسے ہیںلبوں کو دیکھ وہی عمر بھر کے پیاسے ہیں

کرو جو یاد تو ہم سے بھی نسبتیں ہیں تمہیںوہ نسبتیں جو کف پا کو نقش پا سے ہیں

ذرا میں زخم لگائے ذرا میں دے مرہمبڑے عجیب روابط مرے صبا سے ہیں

ترے بغیر بھی کٹتی رہی ذرا نہ رکیشکایتیں مجھے عمر گریز پا سے ہیں

نہ بہہ سکیں تو رگوں میں رواں دواں نشترنکل بہیں تو یہ آنسو ذرا ذرا سے ہیں

— خورشیدرضوی