12 اشعار

جی میرا تعارف کراچی ہے !!!

Ji mera ta'aruf Karachi hai !!!

جی میرا تعارف کراچی ہے !!!

«جی میرا تعارف کراچی ہے !!!» ماہ نور کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

کراچی !!!جی !! میرا تعلق کراچی سے ہے

میرا تعارف کراچیاپنے شہر میں نہیں ہوں تو کیا

کراچی تو مجھ میں ہےیہ کوئ عام شہر نہیں

یہ تو دل میں بستا ہےکسی ترقی یافتہ شہر کی چمکتی سڑکوں پہ بھی

کراچی کی گرد آلود گلیاں پیروں سے لپٹتی ہیںاسکی نمکیں سمندری ہوائیں

سانسوں میں مہکتی ہیںہم اسکی کمیوں پہ ہنستے ہیں

روتے ہیں چیختے ہیں چلاتے ہیںمگر اسکی یادوں کو چھوڑ نہیں پاتے

یہ گونجتا ہے ہمارے لفظوں میںکبھی خاموشی سے دل میں دھڑکتا ہے

کہیں محبت کی صورتکبھی محبت کے زخموں کی صورت

یہ چھوٹتا نہیں، دل سے نکلتا نہیںکیونکہ کراچی وہ عادت ہے

جو کبھی بدلتی نہیںکراچی کراچی ہے

کراچی دل میں بستا ہے

— ماہ نور