13 اشعار

نیا برس !!!

Naya Baras !!!

نیا برس !!!

«نیا برس !!!» ماہ نور کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 17 سیکنڈ ہے۔

نئے سال کی چوکھٹ پہ کھڑیمیں سوچ رہی ہوں

کیا میرے بس میں کچھ ہے ؟میں جو سنِ آئندہ کی جانب نہ بڑھنا چاہوں

تو نہ جاؤںجو اسی سال میں رہنا چاہوں

تو رہ سکوںیا نیا برس تیزی سے گزارنا چاہوں

تو گزار سکوں گییا ان لمحوں کو روکنا چاہوں

تو ٹہرا سکوںنہیں یہ میرے اختیار میں نہیں

ہاں میرے ہاتھ تو کچھ بھی نہیں ہےمیں چاہوں نہ چاہوں مجھے ہر حال یہ زینہ چڑھناہے

آگے بڑھنا ہے سب کے ساتھ چلنا ہے کہخالق نے گردشِ زمیں سب پہ یکساں رکھی ہے

زماں کی گردش سے ماوراتین سو پینسٹھ دن سب کے حصہ میں ہیں

نیا سال ایسی جگہ جہاں سب کو جانا ہےکہیں کسی کو چند گھنٹوں پہلے

کہیں کسی کوچند لمحوں بعدتو چلتے ہیں سالِ نو کی طرف

اس دعا کیساتھ کہسالِ پیش رو ،سنِ ماضی سے بہترین ہو

نیا برس ہمارے لیئے نوید ہو مسرت ہو!

— ماہ نور