15 اشعار

زندگی

Zindagi

زندگی

«زندگی» مجید امجد کا کلام ہے، جسے حسن جتوئی نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کیا روپ دوستی کا کیا رنگ دشمنی کا مجید امجد» میں 24 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 31 سیکنڈ ہے۔

زندگی ، اے زندگیخرقہ پوش و پا بہ گل

میں کھڑا ہوں، تیرے در پر ، زندگیملتجی و مضمحل

خرقہ پوش و پا بہ گلاے جہانِ خار و خس کی روشنی

زندگی ، اے زندگیمیں ترے در پر چمکتی چلمنوں کی اوٹ سے

سن رہا ہوں قہقہوں کے دھمیے دھیمے زمزمےگرم ، گہری ، گفتگو کے سلسلے

منقل آتش بجاں کے متصل،اور ادھر باہر گلی میں، خرقہ پوش و پا بہ گل

میں کہ اک لمحے کا دلجس کی ہر دھڑکن میں گونجے دو جہاں کی تیرگی

زندگی ، اے زندگیکتنے سائے محوِ رقص

تیرے در کے پردہء گلفام پرکتنے سائے، کتنے عکس

کتنے پیکر محوِ رقصاور اک تو کہنیاں ٹیکے خم ایام پر

ہونٹ رکھ کر جام پرسن رہی ہے ناچتی صدیوں کا آہنگِ قدم

جاوداں خوشیوں کی بجتی گتکڑی کے زیر و بمآنچلوں کی جھم جھماہٹ، پائلوں کی چھم چھم

اس طرف، باہر، سر کوئے عدمایک طوفاں، ایک سیل بے اماں

ڈوبنے کو ہیں مرے شام و سحر کی کشتیاںاے نگارِ دل ستاں

اپنی نٹ کھٹ انکھڑیوں سے میری جانب جھانک بھیزندگی، اے زندگی

— مجید امجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں