8 اشعار

یہ دنیا

Yeh Duniya

یہ دنیا

«یہ دنیا» مجید امجد کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کیا روپ دوستی کا کیا رنگ دشمنی کا مجید امجد» میں 24 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

یہ دنیا یہ بے ربط سی ایک زنجیریہ دنیا یہ اک نامکمل سی تصویر

یہ دنیا نہیں میرے خوابوں کی تعبیرمیں جب دیکھتا ہوں یہ بزمِ فانی

غمِ جاودانی کی ہے اِک کہانیتو چیخ اُٹھتی ہے میری باغی جوانی

یہ محلوں یہ تختوں یہ تاجوں کی دُنیاگُناہوں میں لتھڑے رواجوں کی دُنیا

محّبت کے دشمن سماجوں کی دُنیایہاں پر کلی دل کی کھلتی نہیں ہے

کوئی چِق دریچوں کی ہلتی نہیں ہےمَرے عشق کو بھیک ملتی نہیں ہے

اگر میں خُدا اس زمانے کا ہوتاتو عنوان اور اس فسانے کا ہوتا

عجب لطف دنیا میں آنے کا ہوتا​

— مجید امجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں