5 اشعار

دشمن کی دوستی ہے اب اہل وطن کے ساتھ

Dushman ki dosti hai ab ahl-e-watan ke saath

دشمن کی دوستی ہے اب اہل وطن کے ساتھ

«دشمن کی دوستی ہے اب اہل وطن کے ساتھ» مجروح سلطانپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

دشمن کی دوستی ہے اب اہل وطن کے ساتھہے اب خزاں چمن میں نئے پیرہن کے ساتھ

سر پر ہوائے ظلم چلے سو جتن کے ساتھاپنی کلاہ کج ہے اسی بانکپن کے ساتھ

کس نے کہا کہ ٹوٹ گیا خنجر فرنگسینے پہ زخم نو بھی ہے داغ کہن کے ساتھ

جھونکے جو لگ رہے ہیں نسیم بہار کےجنبش میں ہے قفس بھی اسیر چمن کے ساتھ

مجروحؔ قافلے کی مرے داستاں یہ ہےرہبر نے مل کے لوٹ لیا راہزن کے ساتھ

— مجروح سلطانپوری