6 اشعار

جنون دل نہ صرف اتنا کہ اک گل پیرہن تک ہے

Junoon-e-dil na sirf itna ke ik gul pairahan tak hai

جنون دل نہ صرف اتنا کہ اک گل پیرہن تک ہے

«جنون دل نہ صرف اتنا کہ اک گل پیرہن تک ہے» مجروح سلطانپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

جنون دل نہ صرف اتنا کہ اک گل پیرہن تک ہےقد و گیسو سے اپنا سلسلہ دار و رسن تک ہے

مگر اے ہم قفس کہتی ہے شوریدہ سری اپنییہ رسم قید و زنداں ایک دیوار کہن تک ہے

کہاں بچ کر چلی اے فصل گل مجھ آبلہ پا سےمرے قدموں کی گل کاری بیاباں سے چمن تک ہے

میں کیا کیا جرعۂ خوں پی گیا پیمانۂ دل میںبلا نوشی مری کیا اک مئے ساغر شکن تک ہے

نہ آخر کہہ سکا اس سے مرا حال دل سوزاںمہ تاباں کہ جو اس کا شریک انجمن تک ہے

نوا ہے جاوداں مجروحؔ جس میں روح ساعت ہوکہا کس نے مرا نغمہ زمانے کے چلن تک ہے

— مجروح سلطانپوری