5 اشعار

کہیں بے خیال ہو کر یوں ہی چھو لیا کسی نے

Kahin be-khayal ho kar yoon hi chhoo liya kisi ne

کہیں بے خیال ہو کر یوں ہی چھو لیا کسی نے

«کہیں بے خیال ہو کر یوں ہی چھو لیا کسی نے» مجروح سلطانپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

کہیں بے خیال ہو کر یوں ہی چھو لیا کسی نےکئی خواب دیکھ ڈالے یہاں میری بے خودی نے

مرے دل میں کون ہے تو کہ ہوا جہاں اندھیراوہیں سو دیے جلائے ترے رخ کی چاندنی نے

کبھی اس پری کا ہے کچھ کبھی اس حسیں کی محفلمجھے در بدر پھرایا مرے دل کی سادگی نے

ہے بھلا سا نام اس کا میں ابھی سے کیا بتاؤںکیا بے قرار ہنس کر مجھے ایک آدمی نے

ارے مجھ پہ ناز والو یہ نیاز مندیاں کیوںہے یہی کرم تمہارا تو مجھے نہ دو گے جینے

— مجروح سلطانپوری