6 اشعار

خنجر کی طرح بوئے سمن تیز بہت ہے

Khanjar ki tarah boo-e-saman tez bahut hai

خنجر کی طرح بوئے سمن تیز بہت ہے

«خنجر کی طرح بوئے سمن تیز بہت ہے» مجروح سلطانپوری کا کلام ہے، جسے شہزاد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر مجروح سلطانپوری» میں 31 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

خنجر کی طرح بوئے سمن تیز بہت ہےموسم کی ہوا اب کے جنوں خیز بہت ہے

راس آئے تو ہے چھاؤں بہت برگ و شجر کیہاتھ آئے تو ہر شاخ ثمر ریز بہت ہے

لوگو مری گل کاری وحشت کا صلہ کیادیوانے کو اک حرف دل آویز بہت ہے

منعم کی طرح پیر حرم پیتے ہیں وہ جامرندوں کو بھی جس جام سے پرہیز بہت ہے

مصلوب ہوا کوئی سر راہ تمناآواز جرس پچھلے پہر تیز بہت ہے

مجروحؔ سنے کون تری تلخ نوائیگفتار عزیزاں شکرآمیز بہت ہے

— مجروح سلطانپوری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں