6 اشعار

مسرتوں کو یہ اہل ہوس نہ کھو دیتے

Masarraton ko yeh ahl-e-hawas na kho dete

مسرتوں کو یہ اہل ہوس نہ کھو دیتے

«مسرتوں کو یہ اہل ہوس نہ کھو دیتے» مجروح سلطانپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

مسرتوں کو یہ اہل ہوس نہ کھو دیتےجو ہر خوشی میں ترے غم کو بھی سمو دیتے

کہاں وہ شب کہ ترے گیسوؤں کے سائے میںخیال صبح سے ہم آستیں بھگو دیتے

بہانے اور بھی ہوتے جو زندگی کے لیےہم ایک بار تری آرزو بھی کھو دیتے

بچا لیا مجھے طوفاں کی موج نے ورنہکنارے والے سفینہ مرا ڈبو دیتے

جو دیکھتے مری نظروں پہ بندشوں کے ستمتو یہ نظارے مری بے بسی پہ رو دیتے

کبھی تو یوں بھی امنڈتے سرشک غم مجروحؔکہ میرے زخم تمنا کے داغ دھو دیتے

— مجروح سلطانپوری