7 اشعار

وہ تو گیا یہ دیدۂ خوں بار دیکھیے

Wo to gaya ye dida-e-khoonbaar dekhiye

وہ تو گیا یہ دیدۂ خوں بار دیکھیے

«وہ تو گیا یہ دیدۂ خوں بار دیکھیے» مجروح سلطانپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

وہ تو گیا یہ دیدۂ خوں بار دیکھیےدامن پہ رنگ پیرہن یار دیکھیے

دکھلا کے وہ تو لے بھی گیا شوخی خراماب تک ہیں رقص میں در و دیوار دیکھیے

اکتا کے ہم نے توڑی تھی زنجیر نام و ننگاب تک فضا میں ہے وہی جھنکار دیکھیے

سینے میں چھپ گیا ہے طلوع سحر کے ساتھاب شاخ دل پہ وہ گل رخسار دیکھیے

برق طپیدہ باد صبا شعلہ اور ہمہیں کیسے کیسے اس کے گرفتار دیکھیے

پہلے بھی تیز رو تھے پر اس دل نشیں کے ساتھیہ چشم نم یہ مستئ رفتار دیکھیے

مجروحؔ کے لبوں سے یہ خوشبو نہ جا سکیبخشی جو اس نے دولت بیدار دیکھیے

— مجروح سلطانپوری