8 اشعار

مجھ کو تینوں یکساں ہیں

Mujh ko teenoñ yaksaa'n hain

مجھ کو تینوں یکساں ہیں

«مجھ کو تینوں یکساں ہیں» میراجی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «میر ملے تھے میرا جی سے باتوں سے ہم جان گئے میرا جی» میں 29 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

مجھ کو تینوں یکساں ہیں​جب ہو مجھ کو عشق کسی سے

ماہِ سیمیں، مہرِ زریں اور روئے دلدارمجھ کو تینوں یکساں ہیں

​عشق میں جب کامل ہو جاؤںآتشِ سوزاں، خارِ مغیلاں اور ہجرِ دلدار

مجھ کو تینوں یکساں ہیں​عشق میں جب بے خود ہو جاؤں

شاہِ جہاں، علامۂ دوراں اور گدائے خوارمجھ کو تینوں یکساں ہیں

​جب میں اس کے گھر کو دیکھوںباغ و بستاں اور چراغاں اور اس کی دیوار

مجھ کو تینوں یکساں ہیں​جب میں اس دنیا سے جاؤں

ایک بھکاری، ایک پجاری، ایک بڑا زردارمجھ کو تینوں یکساں ہیں​

— میراجی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں