9 اشعار

سوال

Sawaal

سوال

«سوال» میراجی کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «میر ملے تھے میرا جی سے باتوں سے ہم جان گئے میرا جی» میں 29 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 24 سیکنڈ ہے۔

یہ سندرتا اتنے دنوں تک کس پردے میں چھپی ہوئی تھی ؟آج آکاش بنا ہے سندر ، سندر چاند، ستارے سندر

سندر پتِّے پھول اور ڈالی اور پھلواری سارے سندرسندر پنچھی کے رس والے میٹھے میٹھے پیارے نغمے

آج صدائیں ندّی کی ہیں مُن کو ہلکے بھارے نغمےرات سہانی اور اندھیری، پیتم کے نینوں کا کاجل

اب جیون کے ساتھی ہونگے ،سکھ سیجوں کے موہن منڈلآج بدل کر روپ منوہر دینا ہے مستی میں ناچی

یہ سندرتا، اتنے دنوں تک کس پردے میں چھپی ہوئ تھیپریم کے میٹھے میٹھے رس والے جذبوں سے بوجھل جوبن

تیز نگاہیں، ہونٹ کمانیں اور زلفوں کی زہری ناگنسانس، کسی خوشبو کی لہریں ، نرم،اچھوتی،ہلکی ہلکی

سورگ سے آئی بھوکی لہریں ،گرم گرم سہانی بھینی بھینیپریم کا پنچھی ڈر سے جھجکتا رکتا رکتا چھپتا پھرتا

پریم شکاری بے باکی سے ہنستے ہنستے آگے بڑھتاسکھ کی متوالی برساتیں ، سب جنموں کے گہرے بندھن

پریمی او پریتم کی باتیں ، اندر سجا کے سورگ کا آنگنیہ سندرتا اتنے دنوں تک کس پردے میں چھپی ہوئی تھی؟

— میراجی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں